ہمارے لیے الگ اور دوسروں کے لیے الگ معیار ہے، ایک خط کو تسلیم کیا جاتا ہے دوسرے کو نہیں ، شیری رحمان


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہمارے لیے الگ اور دوسروں کے لیے الگ معیار ہے، ایک خط کو تسلیم کیا جاتا ہے، دوسرے خط کو نہیں کیا جاتا، یہاں عجیب و غریب روش چل رہی ہے۔

کیس خود سنیں، یا فل کورٹ بینچ ؟ ساڑھے پانچ بجے فیصلہ دیں گے، چیف جسٹس

ہم نیوز کے مطابق یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے، جب کسی سیاسی لیڈر کا خط آئے تو کوئی ابہام نہیں رہتا، میں خود بھی پارلیمانی لیڈر رہ چکی ہوں، اس میں کوئی تضاد نہیں ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پٹیشن کو انہوں نے واپس کر دیا ہے، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف) کو نہیں سنا گیا، فاروق ایچ نائیک کو اجازت نہیں دی گئی اور پٹیشن واپس کردی گئی، براہ مہربانی ساری پارٹیوں کو سن لیں۔

میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی جرم ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی بحران پیدا کر رہی ہے، پیپلزپارٹی عدلیہ کی عزت کرتی ہے، امید ہے کہ اب عدالت فل بینچ تشکیل دے گی۔


متعلقہ خبریں