نیویارک: امریکہ میں 10 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست نیویارک کے نواحی علاقے راک لینڈ کاؤنٹی میں نوجوان شخص میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص کو تقریباً ایک ماہ قبل فالج بھی ہوا تھا۔
نیویارک کے محکمہ صحت نے جاری بیان میں کہا کہ پولیو کا یہ کیس انتہائی متعدی ہے جو امریکہ سے باہر کہیں اور پیدا ہوا تھا۔ کمیونٹی کو درپیش کسی بھی خطرے کے پیش نظر مذکورہ شخص کے اہلخانہ اور ان تمام افراد کا سروے کیا جا رہا ہے جن کے ساتھ متاثرہ شخص کے قریبی رابطے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
محکمہ صحت نے واضح کیا کہ مریض اب پولیو کے جراثیم پھیلانے کے قابل نہیں رہا اور نوجوان شخص کو پولیو کی ویکسین نہیں لگی ہوئی تھی۔