گال ٹیسٹ، پاکستان کی تاریخی جیت، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست


گال ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف تاریخی جیت، پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان اس تاریخی فتح کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، گال ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے جیت میں سب سے اہم کرادر ادا کرتے ہوئے 160 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے، عبداللہ شفیق اننگز کی پہلی گیند سے آخری تک میدان میں ڈٹے رہے۔

مشکل وکٹ اور مشکل وقت میں محمد نواز نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیتے ہوئے 19 اسکور بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تھا تو پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔

دوسری اننگز میں امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور 55 رنز بنا کر جےسوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان نے 40 رنز بنائے اور آغا سلمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی صرف 4 گیندیں ہی کھیل سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

گال ٹیسٹ کے  چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر کے 337 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو 4 رنز کی پہلی اننگز میں برتری حاصل تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے  5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 37 ،اظہر علی نے 6 اور کپتان بابر اعظم نے 55 رنز بنائے۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سنچری بنانے والے  عبداللہ شفیق  اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں،پاکستان کو جیت کے لیے مزید 120 رنز کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں