کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع


کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

زیادہ بارش ہونے سے نظام متاثرہوا، نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو وفاقی حکومت نے دیا تھا، وزیر اعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق اس وقت بفرزون، گارڈن، بہادرآباد، گرومندر، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ڈیفنس اور گلشن حدید سمیت اطراف میں تیز بارش ہو رہی ہے۔

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم ٹی خان روڈ، کیماڑی، ملیر ہالٹ، گلشن اقبال، بن قاسم، کورنگی، لانڈھی، کلفٹن اور ملیر میں بھی جاری ہے۔

آرمی چیف کا کراچی میں تیز بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ موسمیاتی ڈپریشن پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے جب کہ ڈپریشن کے گرد ہواؤں کی رفتار 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ سسٹم کے زیراثر آج اورکل کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

کراچی بارش: چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے آگاہ کردیا تھا کہ آئندہ دو سے تین روز تک سمندر نا ہموار رہے گا لہذا سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں