الحمد للہ! آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا، ایک گولی نہیں چلی، عطا اللہ تارڑ

Ata Tarar

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الحمد للہ! آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا ہے۔

کل شرقپوری کو پیمنٹ دیدی؟ شیخ رشید کا مبینہ لیک آڈیو میں گل زمان سے استفسار

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے ذرائع ابلاغ سے گفتو میں کہا کہ پورے دن میں گولی بھی نہیں چلی۔

انہوں نے الیکشن کے دن رہنے والی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کہیں بھی کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا۔

شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے مذاق کیا تھا، دو نمر آدمی ہے، عمران کا دشمن ہے، جلیل شرقپوری

ممتاز قانون دان اور وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کچھ مقامات پر معمولی جھگڑے ضرور ہوئے ہیں لیکن حالات پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے فون کی آڈیو مختلف ٹکڑے جوڑ کر جاری کی، جلیل شرقپوری دیانتدار ہیں، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صوبہ پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم بلا امتیاز اور مؤثر طریقے سے چلائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں