بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ

کراچی: بھارتی ایئر لائن کے ایک اور طیارے نے فنی خرابی کے باعث پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

پاکستان سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق بھارت کی نجی ایئر لائن کا طیارہ بھارتی شہر حیدر آباد سے شارجہ کے لیے روانہ ہوا تھا کہ فنی خرابی کے باعث اسے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ایئر انڈیگو کے جہاز اے ٹی سی سے اجازت کے بعد جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر صبح 7:30 پر اترا، جہاز کے انجن میں خرابی ہو گئی تھی۔ طیارے کے کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر بھارتی نجی ایئر لائن کے طیارے کے کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

مذکورہ بھارتی طیارے میں 186 مسافر سوار تھے جنہیں ٹرانزٹ لاؤنج میں رکنے کی اجازت دی گئی۔ اب متبادل جہاز مسافروں کو لینے کے لیے احمد آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین ایئرلائن اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 9911 کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے 5 جولائی کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی ایئرلائن اسپائس جیٹ کی دہلی سے دبئی کی پرواز نے فنی خرابی کے باعث منگل کی صبح سوا 9 بجے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ پی آئی اے انجینئرز نے بوئنگ 737 طیارے کا معائنہ کیا، طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے کلیئر قرار نہیں دیا گیا۔


متعلقہ خبریں