خیبر پختونخوا میں پٹرول بحران پیدا ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے

petrol

خیبر پختونخوا میں پٹرول بحران پیدا ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے۔ سرحد پٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبر پختوخوا کا 18 جولائی سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سرحد پٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد الرحمن نے کہا ہے کہ 18 جولائی سے صوبے بھر میں پٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔

ملک بھر میں پٹرول کا بحران، پمپ بند ہونے سے شہری پریشان

انہوں نے کہا کہ فی لیٹر مارجن 6 فی صد کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے ، وگرنہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول 231 روپے میں 4 روپے اور ڈیزل 236 پر 3روپے مارجن دیا جا رہا ہے۔ موجودہ مارجن میں کاروبار ناممکن ہے۔


متعلقہ خبریں