سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی، یہ کوشش کررہے ہیں ہمیں غدار ثابت کیا جائے، عمران خان


ملتان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے قوم کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہوں کہ ہم انگریزوں کی غلامی قبول نہیں کرتے تھے، صرف وہ قوم پرواز کر سکتی ہے جو آزاد ہو۔

آئین سے کھلواڑ کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا، یہ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس تعداد میں لوگ جلسے میں آ ئے ہیں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکی سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کی غلامی سے نکل کر امریکہ کی غلامی میں چلے گئے ہیں، پاکستان اس لیے بنا تھا کہ ہم ایک آزاد ملک میں ایک عظیم قوم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غلام قوم کبھی کام نہیں کرسکتی، قائد اعظم نے کہا تھا ہم ہندوؤں کی غلامی قبول نہیں کریں گے، زرداری اور نوازشریف کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے، ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے گئے ان کے منہ سے ایک لفظ نہ نکلا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میرجعفراورمیر صادق نے منتخب حکومت گرا کرچوروں کومسلط کیا، شہباز شریف امپورٹڈ وزیراعظم ہے، کیا یہ ملک اس لیے آزاد ہوا تھا کہ ہم آج پوری دنیا میں ذلیل ہوں، یہ امریکہ کے نوکر ہیں، ہمارے اوپر چوروں کو بٹھایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے ہے، آئین توڑنے کی سزا آرٹیکل 6 میں درج ہے، وزیر اعلیٰ

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پاکستانی ریڈیو آکاش وانی بن چکی ہیں، آپ کے ٹیکس کے پیسے سے چوری کرکے یہ اپنی جیبیں بھرتے ہیں، ملک پر جن کو بٹھایا گیا ہے وہ امریکہ کے غلام ہیں،  جب چوراقتدارمیں آجائیں تو امید نہ رکھیں کہ قوم ترقی کرے گی، انہوں نے لندن کے مہنگےعلاقے میں 4 فلیٹس خریدے، سلمان شہبازنے 2012 میں کہا تھا کہ فلیٹس کے شواہد سامنےلائیں، ہمارے 2 خاندان 32 سال سے اس ملک سے پیسہ چوری کر رہے ہیں، جب یہ اقتدار میں نہیں تھے تو یہ اپنی فوج کو برا بھلا کہتے تھے، ہم کبھی بھی اپنی فوج کے ساتھ نہیں لڑیں گے۔

سابق وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جماعت ہر صوبے میں ہے، شہبازشریف آیا تو بھارت نے خوشی منائی، ان سب لوگوں کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جنہوں نے ہمارے نبیﷺ کی بے حرمتی کی، انہوں نے پوری کوشش کی کہ ہماری جماعت میں پھوٹ پڑے، جب بھی ملک پر مشکل آتی ہے یہ لوگ باہر بھاگ جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ صدر عارف علوی نے سپریم کورٹ کو خط بھیجا ہے، یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں غدار ثابت کیا جائے، امریکہ کا کیا کام تھا کہ ہمارے سیاست دانوں سے عدم اعتماد کا پوچھے، 17 جولائی کو ان لوٹوں کوہرانا ہے، اکنامک سروے کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ ترقی ہمارے دور میں کی، سب سے زیادہ دھاندلی خواتین کی پولنگ اسٹیشن پر ہوتی ہے، اس کو الیکشن نہیں سمجھنا یہ حقیقی آزادی کیلئے جہاد ہے۔

قبل ازیں ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ ڈونلڈ لوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ایک ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹوا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ جب اسپیکر اور صدر پاکستان نے سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا تو کیا تحقیقات نہیں کرنی چاہئے تھیں؟

بیرونی مداخلت پر دلیل سے مطمئن نہیں، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

شرکائے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہاں عوام کا سمندر ہے، آپ نے مجھے عزت دی میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے پنجاب کے سب سے پسما ندہ علاقے سے وزیراعلیٰ بنایا تھا، عثمان بزدار کو اس لئے وزیراعلیٰ بنایا تھا تاکہ آپ کی خدمت کریں، عثمان بزدار شہباز شریف کی طرف شوبازی نہیں کرتا، ڈی جی خان پنجاب کا سب سے پسماندہ علاقہ ہے، کوشش تھی ایسا وزیراعلیٰ لاؤں جس کو غریب آدمی کا درد ہو، عثمان بزدار ڈرامے اور ایکٹنگ نہیں کام کرتا تھا، جو کام اس علاقے میں 3 سالوں میں ہوا کسی حکومت نے نہیں کیا، ہم ہیلتھ کارڈ لے کر آئے، صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس دی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرٹیکل 6 پر کام شروع کر دیا، وزیر داخلہ

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ وقت ان چوروں، ڈاکوؤں اور امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنا ہے، الیکشن میں امریکہ کے جوتے پالش کرنے والوں کو شکست دینی ہے، لوٹا وہ ہوتا ہے جو ضمیر فروش ہوتا ہے، اس بار یہ دھاندلی کر کے بھی الیکشن نہیں جیتیں گے، شہباز شریف کو پہلے بھی ڈی جی خان کے لوگوں نے پھینٹا لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا مراسلہ پر تفتیش نہیں کی گئی، مجھے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہوئی، میں نے پہلے کابینہ کے سامنے وہ مراسلہ رکھا، 22ک روڑ عوام کیلئے اس سے زیادہ توہین کیا ہو سکتی ہے؟ نیشنل سیکیورٹی کونسل اور پارلیمنٹ میں بھی وہ مراسلہ رکھا، اسپیکر اور صدر پاکستان نے سائفر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوایا، جب صدر نے مراسلہ بھجوایا تو کیا اپ کو تحقیقات نہیں کرنی چاہئے تھیں؟

 پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہو گی، خواجہ سعد رفیق

چیئرمین پی ٹی آئی نے استفسار کیا کہ ڈونلڈ لوکس کو پیغام دے رہا تھا؟ چیف جسٹس تحقیقات کرائیں، ایک ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹوا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا، ڈی جی خان، کیا ہم بھکاری ہیں؟ ان دو خاندانوں نے 32 سال اس ملک میں حکمرانی کی ہے، شہباز شریف ڈیزل کی قیمت کم کریں، ہمارے دور میں پیٹرول ڈیڑھ سو روپے لیٹر تھا، انہوں نے ڈیزل کی قیمت 130 روپے بڑھا دی، آئی ایم ایف کے سامنے تھوڑی دلیری کے ساتھ کھڑے ہو،
ہم نے سب سے زیادہ پیسہ اکھٹا کیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایک گیند سے دو وکٹیں گرائیں گے، الیکشن کمشنر ہفتے میں 3 دن لاہور میں کیوں گزارتے ہیں ؟ جواب دو، سکندر سلطان! یاد رکھو، یہ قوم تم کو معاف نہیں کرے گی، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں 15 فیصد لوگ خوف سے کھڑے نہیں ہوئے، 30 سال سے اس ملک کی بڑی بیماری زرداری ہے۔

کسی مسٹر ایکس، وائی، زیڈ کو نہیں جانتے، ہمارا کام شفاف الیکشن کرانا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا فنانشل کیپٹل ہے، جب بارش ہوتی ہے تو ڈوب جاتا ہے، زرداری اور شریف خاندان چوری کر کے ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں، سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں ہر قسم کی دھاندلی ہوئی ہے، ہر جگہ ڈرا رہے ہیں اور دھمکا رہے ہیں، لیہ میں ڈی سی اور جھنگ میں ڈی پی او الیکشن کمپین چلا رہے ہیں، مسٹر ایکس کو حکم ملا ہے کہ تم نے ان چوروں کو جتوانا ہے۔


متعلقہ خبریں