کشمیر، بھارتی فورسز نے جامع مسجد کو تالا لگادیا، نماز عید ادا کرنیکی اجازت دینے سے انکار

کشمیر، بھارتی فورسز نے جامع مسجد کو تالا لگادیا، نماز عید ادا کرنیکی اجازت دینے سے انکار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی فوج نے مظلوم کشمیریوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

بھارتی فوج کی بربریت: 6 سال میں 1 ہزار 697 بے گناہ کشمیری شہید

ہم نیوز نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارت کی قابض انتظامیہ اور فوج نے کشمیریوں کو سری نگر کی مرکزی جامع مسجد اور تاریخی عید گاہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے مرکزی جامع مسجد کے گیٹ پر تالا لگا دیا اور اس کے اطراف بھارتی فورسز کی بھاری نفری بھی تعینات کردی۔ قابض انتظامیہ نے تاریخی عیدگاہ میں بھی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ اور فورسز کی جانب سے یہ اقدام مظلوم کشمیریوں کی جانب سے کسی بھی طرح کے احتجاج کو ہونے سے روکنے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔

مودی سرکار نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی

بھارتی پولیس نے اپنے طلم و بربریت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایک اور بے گناہ مظلوم  کشمیری نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بے گناہ اور نہتے کشمیری نوجوان کو سری نگر کے علاقے نٹی پورہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی دہشتگردی، 6 ماہ میں140 کشمیری شہید

بھارتی پولیس کی اس بربریت کے خلاف اہل علاقہ نے شہید کی میت کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں