ٹھٹھہ: ڈاؤن ٹریک کی مرمت کا کام مکمل


ٹھٹھہ: بلوچستان سے آنے والہ بارش ریلے نے ضلع ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقوں میں تباہی مچا دی۔

رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں سے آنیوالے برساتی پانی سے میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب آپ اور ڈاون ٹریک سخت متاثر ہوئے، دونوں ٹریک کے مختلف مقامات سے برساتی پانی مٹی اور پتھر بہا کر لے گئے۔

تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثر ڈاؤن ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، کوئٹہ آفت زدہ قرار

آپ اور ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت مکمل بند کر دی گئی تھی، متاثرہ ٹریک کراچی سے 139 کلو میٹر پر واقع ہے، پنجاب جانے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات جن میں جنگ شاہی۔ جھمپیر دھابیجی پر روک لیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئل کے کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن بھی تیز بارش اور پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیا ہے۔

ڈی سی ٹھٹھہ غظنفر علی قادری کا کہنا ہے کہ کان سے پانی نکالنے کے لئے پمپس لگائے گئے تھے، بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے،  کان بہت دور ہے اور راستہ بھی کچا اور مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار بھی دو تین میل پیدل چل کر پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں