مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اب دالوں کا حصول بھی مشکل

یوٹیلیٹی سٹور

اسلام آباد: مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے اب دالوں کا حصول بھی مشکل ہو گیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور کی قیمت میں 55 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال مسور 215 روپے فی کلو سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے شروع کردہ منصوبوں کے نام تبدیل کیے گئے، شوکت ترین

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب سفید چنے کی قیمت 213 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گئی۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ روز ہی مختلف اشیائے ضروریا کی قیمتوں میں اضافہ کیا گی تھا جس کے بعد آج دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں