روسی صدر نے یوکرین سے تعلقات کی بحالی کو ناگزیر قرار دیدیا

Vladimir Putin

فائل فوٹو


روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین سے تعلقات کی بحالی کوناگزیر قرار دیدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوجی آپریشن کے بعد یوکرین سے تعلقات بحال ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد حالات معمول پر آ جائیں گے،سب کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے کیلئے تیار ہیں۔

روسی صدر کیلئے کھڑا رہنا مشکل ہو گیا: بیرونی دورے سے پیوٹن کا فضلہ واپس لانے کیلئے گارڈز متعین

چند روز قبل اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے کہا تھا کہ آج کی دنیا میں ایک آزاد ملک اور کالونی ہونے کے درمیان کوئی درمیانی راستہ نہیں ہے۔ آپ یا تو خود مختار و آزاد ملک ہیں یا کسی تیسرے ملک کی کالونی ہیں۔

روسی سربراہ مملکت نے نشاندہی کی کہ دنیا بدل رہی ہے، اور یہ تیزی سے بدل رہی ہے۔ کسی قسم کی قیادت، خاص طور پر عالمی قیادت کا دعویٰ کرنے کے لیے کسی بھی ملک، کسی بھی قوم، کسی نسلی گروہ کو اپنی خودمختاری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں