کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات، پولنگ جاری

By Election

کراچی  کے علاقے لانڈھی میں  قومی اسمبلی کے  حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل  جاری ہے۔

 حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئِی جو  شام 5 بجے تک  بلا تعطل جاری رہے گی۔

حلقےاین اے240کی کل آبادی 8لاکھ 53ہزار9 سو73ہے۔علاقے میں رجسٹرڈووٹوں کی تعداد5لاکھ 29ہزار8سو55ہے۔

حلقے  میں  کل 309 پولنگ اسٹیشنز  قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 206  اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار  دیا گیا ہے جبکہ 103پولنگ اسٹیشن حساس قراردیےگئےہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے ابوبکر، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل، پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی، پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری سمیت 25 امیدوار میدان میں ہیں۔

 تحریک انصاف اور جماعت اسلامی  کی جانب سے الیکشن کے لیے امیدوار نہیں کھڑا کیا گیا۔حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں