امریکی صدر کے سعودی عرب دورے کا اعلان، محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے

فائل فوٹو


امریکی صدر جو بائیڈن 13 جولائی سے مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے، یہ بطور صدر ان کا پہلا دورہ ہو گا۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن 15 سے 16 جولائی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں جوبائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، دورے کے دوران  بائیڈن سعودی عرب کے دیگر علاقائی رہنماؤں سے بھی ملیں گے، وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن اپنے دورے میں تیل کی پیداوار بڑھانے پر زور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں بڑے پُر تشدد واقعات جنم لے سکتے ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وارننگ

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے جن میں یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی حمایت بھی شامل ہے جس کی وجہ سے سات سال قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ پرامن دور رہا ہے۔


متعلقہ خبریں