حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، بزدلانہ کارروائیاں کررہی ہے: ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی

حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے، بزدلانہ کارروائیاں کررہی ہے: ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے ترجمان ڈاکٹر زین علی بھٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے اور بزدلانہ کاروائیاں کررہی ہے۔

سب دشمن اکٹھے ہوئے تو فیصلہ کر لیا تھا عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑنا، مونس الہیٰ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چودھری مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کو کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام حربے صرف چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے لیے اختیار کیے جا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے، پرویز الہیٰ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زین علی بھٹی نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔


متعلقہ خبریں