سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے


کراچی: سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کر دی۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں ان کا علاج چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کو علاج کے لیے امریکہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

78 سالہ سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا اور وہ 2013 سے 2018 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس تھا۔


متعلقہ خبریں