خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف


خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ چند دن میں خیبر پختونخوا میں جنگلات میں آگ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں ۔ جن میں مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آتشزدگی کے واقعات کے بعد سے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جن میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شانگلہ کے پہاڑوں میں آتشزدگی،4افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا پولیس کے مطابق آگ لگانے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کا کہنا ہے ملزمان کی جانب سے ذاتی ملکیتی جنگلات کو حکومتی امدادکی غرض سے آگ لگائی گئی۔

گرفتار افراد میں 4 ایبٹ آباد ،4 سوات،2 دیر لوئراور 2 کا تعلق خیبر سے ہے۔گرفتار افراد کے خلاف محکمہ جنگلات ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان  محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ سرکار کے زیر انتظام جنگلات میں صرف 3 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں