آل پاکستان انجمن تاجران نے 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت سے ریلیف پیکج کا مطالبہ کر دیا

آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی شام 8 بجے دوکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 8 بجے بند نہیں کریں گےحکومت تاجر برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات ، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے۔

توانائی کی بچت، ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے کا فیصلہ

حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے۔ اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں۔ خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لئے نہیں نکلتا۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ صبح دوکانیں کھولنے کی تجویز بھی نا قابل عمل ہے۔


متعلقہ خبریں