اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وفاق کو شہباز اور پنجاب کو حمزہ شہباز معاشی طور پر تباہی سے دو چار کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور سابق وزرا سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی ویژن ہی نہیں، معاشی صورتحال روز بروز بدتر اور امپورٹد حکومت کے ہاتھ سے نکل رہی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام کو ہر روز اشیائے ضرور یہ کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے ، حکمران عوامی مسائل پر ڈلیور کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے۔
مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الہیٰ
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں گھر جانے کی تیاری کریں اور انتخابات کا اعلان کیا جائے،چند ہفتوں میں عوام نے ان حکمرانوں کی تجربہ کاری دیکھ لی ہے ۔