عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا، شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح طور پر حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نہ ماننے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے، مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی سے کوئی بھی مذاکرات نہیں کیے جا رہے ہیں، فیصلہ ہوا ہے کہ اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

عمران خان اسلام آباد واپس پہنچ گئے،پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

شیخ رشید نے کہا کہ کاش! وزیراعظم ہاؤس اور وزرا کے گھروں میں بھی لوڈشیڈنگ ہو، ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تو ملک میں کچھ اور ہو گا۔ انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ عمران خان اگر گرفتار ہوئے تو حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو لیکن عملاً صورتحال سب کے سامنے ہے۔


متعلقہ خبریں