2011سے2021تک کب کتنے حجم کا بجٹ پیش کیا گیا؟


تحریک انصاف نے سال2021 میں 84کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔ 2011 میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم 25 کھرب 4 ارب روپے تھا۔ 2011 سے2021کے درمیان ہر سال بجٹ کا حجم بڑھتارہا۔

تحریک انصاف کی حکومت میں 2021 میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے84 کھرب روپے کا بجٹ پیش کیا۔2020 میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے71 کھرب 37 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

تحریک انصاف کے دور حکومت میں پہلا بجٹ وزیرمملکت حماد اظہر نے 2019 میں 70 کھرب 22 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت میں سن 2018 میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم 59 کھرب 32ارب روپے تھا۔

2017 میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اسحاق ڈار نے 50 کھرب3 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔

2016 میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ کا حجم 43کھرب 94 ارب روپے تھا۔

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں 2015میں اسحاق ڈار کی جانب سے43 کھرب13 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا گیا۔

2011میں اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے جانے والا بجٹ 39کھرب 45 ارب روپے تھا۔

مسلم لیگ ن کے اپنے دور اقتدار کے شروع میں 2013میں بجٹ کا حجم 35 کھرب 91ارب روپے تھا۔

2012 میں پیپلزپارٹی کے وزیرخزانہ حفیظ شیخ  کی جانب سے 29کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے حفیظ شیخ نے 2011 میں 25 کھرب4 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کیا۔


متعلقہ خبریں