لاہور میں سی ٹی ڈی کے دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران 2 زیر حراست دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق زیر حراست دو دہشت گردوں کو اسلحہ برآمدگی کے لیے کھوکھر پنڈلے لیکر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: صدر دھماکے میں ملوث ملزم کے پڑوسی ملک کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے کا انکشاف
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 4ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ دونوں مبینہ دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
حملہ آور دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ دہشت گرد انارکلی دھماکے میں ملوث تھے۔