کراچی: نجی سپر اسٹور میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، 5 بیہوش، اسپتال منتقل

کراچی: نجی سپر اسٹور میں آتشزدگی، ایک شخص جاں بحق، 5 بیہوش، اسپتال منتقل

کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ اس دوران ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد بے ہوش ہو گئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 28 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

افریقی ملک سینیگال کے اسپتال میں خوفناک آگ، 11 نومولود ہلاک

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ آگ سب سے پہلے عمارت کے بیسمنٹ میں لگی جو موجود سامان کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور پوری عمارت کو دھویں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا تھا۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر مبین احمد کے مطابق کے ایم سی کے 11 فائر ٹینڈرز، دو باؤزر، ایک اسنارکل، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 13 واٹر ٹینکرز اور پاکستان نیوی کے ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکومت سندھ: آتشزدگی سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے فی کس5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اس ضمن میں ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ لگنے والی آگ پر مکمل طور پہ قابو پانے اور کولنگ کے عمل میں 12 سے 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔

دادو میں خوفناک آتشزدگی، 4 بچوں سمیت 9 افراد جھلس کر جاں بحق

عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں ریسکیو اداروں کو یہ مشکل بھی درپیش ہے کہ بیسمنٹ میں جانے کا راستہ سپر اسٹور کے اندر ہی سے ہے جو بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔

سپر اسٹور جس عمارت میں واقع ہے وہ 13 منزلہ ہے اور وہاں تقریباً 170 رہائشی فلیٹس ہیں۔ فلیٹس کے مکینوں کو نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا تھا البتہ پھیلنے والے دھویں کے سبب ارد گرد کی آبادی کو سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکا: ہاؤسنگ اپارٹمنٹس میں آتشزدگی 8 بچے ہلاک

ابتدائی طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جب کہ ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ وجوہات کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں