پاکستان اور ترکی ثقافت، مذہب اور بہترین تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف


انقرہ: وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان اور ترکی ثقافت، مذہب اور بہترین تعلقات میں جڑے ہوئے ہیں۔

ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی تعلقات کو فر وغ دینے کے خواہاں ہیں، ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، ترکی نے زلزلے اور سیلاب کے وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے کوششیں کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز سن لو! قوم تمہیں معاف نہیں کریگی، عمران خان

یوکرین روس جنگ سے مشکلات خطے کو مشکل کاسامنا ہے، امید ہے ترکی اورپاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیےکام کریں گے ،ترکی اور پاکستان کے عوامی رابطے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، تجارتی تعلقات کوسنجیدگی سےآگے لےکرجانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ترکی میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان ترکی کی کار سازی کی صنعت سے بھی استفادہ چاہتا ہے۔


متعلقہ خبریں