پاکستان کی طرف سے یوکرین کے لیے امداد روانہ


پاکستان کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کے لیے دوسری بار امداد روانہ، سی ون تھرٹی طیارہ کھانے کی اشیا، ادویات اور طبی سامان لیکر یوکرین روانہ ہوا ہے۔

امدادی سامان کا دوسرا جہاز3 جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔

مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا مشرقی یوکرین کے مرکزی قصبے پر قبضہ

پاکستانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کو یوکرینی سفیر کے حوالے کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات، طبی آلات، رضائیاں، کمبل اور کھانے کی اشیا شامل تھیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مزید تفصیلات کے مطابق 15 ٹن وزنی امدادی سامان سی ون تھرٹی کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچایا گیا جہاں سے اسے یوکرین منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں