اتحادی حکومت نے اگست 2023 تک مدت مکمل کرنے اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کے لئے ریلیف پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرارعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرول پیکیج بی آئی ایس پی اسکیم کے زریعے دیا جائے گا جس سے سوا کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
زرائع کے مطابق پیکچ کا باضابطہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں کریں گے۔
اجلاس میں اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیر یقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سب کو بتا دیں کوئی غیریقینی صورتحال نہیں ہم مدت مکمل کریں گے۔دباؤ میں آ کر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے
انہوں نے واضح کیا کہ ڈی چوک کسی کو دھرنا نہیں کرنے دیں گے،عمران خان چھ دن بعد آئیں مختص جگہ پر احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔ اتحادیوں نے حکومتی فیصلوں کی مکمل تائید کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ دسمبر جنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں گے، ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،وقت آ گیا تصادم کی بجائے ملک کے لئے کام کریں۔