پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن چاہتے ہیں تو پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ دیں۔
ہم نیوز کے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی الیکشن نہیں ہوگا ہم نے انہیں جواب دیا ہے، عمران خان نے جو زور لگانا تھا لگا لیا اب ان کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈبلیو ٹی او کا ممبر ہے، اگر ہم نے کسی ملک سے تجارت بند کردی تو پابندی لگتی۔
عمران خان بے نقاب پوچکے ہیں، قمر زمان کائرہ
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ پرامن اور آئین و قانون کے مطابق تھے،خان صاحب اور ان کے ساتھی خونی مارچ کرنا چاہتے تھے۔ خان صاحب نے کہا کہ میں تب اٹھوں گا جب الیکشن کا اعلان ہو جائے گا،اگر ہم نہ روکتے تو میڈیا کہتا کہ حکومت کا کیا کام ہے؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدالتی حکم بھی نہیں مانا۔