پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ ملنے تک ڈی چوک سے نہیں ہلیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سمندر ڈی چوک پہنچ رہا ہے، پولیس نے نہتے کارکنوں پر شیلنگ کی ہے۔
اس سے پہلے فیس بک سے جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف آج شام اپنے اپنے شہریوں میں نکلیں۔اسلام آباد اور پنڈی والے ڈی چوک پہنچیں۔ میں آپکو ڈیڑھ گھنٹے میں وہیں ملوں گا۔