عمران خان زندہ لاش ہے، کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے: مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے سنائی جانے والی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے عوام یاسین ملک کے ساتھ ہیں۔

دہشتگرد تھا تو بھارت کے 7 وزرائے اعظم نے مجھ سے ملاقات کیوں کی؟ عدالت سے بھیک نہیں مانگوں گا: یاسین ملک

انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حکومت کو کہا تھا کہ عمران خان کو نہ پکڑا جائے، اسے ایکسپوز ہونے دیا جائے، عمران خان ایک زندہ لاش کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 20 لاکھ لوگ آئیں گے، حکومت کا تختہ الٹ دیں گے، عمران خان کو آج قوم نے مسترد کردیا ہے، عمران خان کی آواز پر عوام سڑکوں پر نہیں آئے، عمران خان کرسی کی خاطر ملک میں آگ لگانا چاہتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے درست کہا تھا کہ عمران خان 200 بندہ  اکٹھا نہیں کر سکے گا، خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں، وہاں سے بھی عمران خان کو انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، خیبرپختونخوا نے ان کے انقلاب کو مسترد کر دیا۔

بھارتی عدالت: حریت رہنما یاسین ملک کو دو مرتبہ عمر قید سمیت دیگر سزائیں سنا دیں

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر نے 2 روز قبل ایاز صادق سے رابطہ کیا، ایازصادق نے نوازشریف سے کہا پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کچھ دو کچھ لو پر بات کریں، نوازشریف نے کہا کسی کے کہنے پر انتخابات نہیں کروائیں گے، آج صبح 10 بجے اسپیکر ہاوس میں مذاکرات ہوئے۔


متعلقہ خبریں