ٹک ٹاکرز کی آمدنی بڑھانے کیلئے نیا فیچر متعارف


دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم’ٹک ٹاک’ نے اپنے کریئٹرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے ‘لائیو سبسکرپشن’ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہےجس سے صارفین کو اپنے پسندیدہ کریئٹرز کی لائیو اسٹریم دیکھنے کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ لائیو کریئٹرز کے ساتھ رابطے میں بھی رہ سکیں گے۔اس فیچر کا آغاز رواں ماہ ہی ہوجائے گا جب کہ آنے والے مہینوں میں یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔

مارگلہ پہاڑیوں پرآگ، خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ لائیو سبسکرپشن کریئٹرز کو آمدنی بڑھانے کا موقع دے گا اور یہ ان کی ضروریات کی حد کے مطابق ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں