سرکاری حج 9 لاکھ کا ہوگا، پالیسی منظور، فلائٹ آپریشن کا آغاز 31 مئی سے

عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے مزید 3 روز کی مہلت مل گئی

فوٹو: فائل


وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2022 کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت اخراجات کا تخمینہ 9 لاکھ روپے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت مذہبی امور کی سمری کی منظور لے لی گئی ہے۔

پاکستان کے لیے 81 ہزار 132 افراد کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے،سرکاری اسکیم کے تحت 32 ہزار 453 جب کہ نجی اسکیم کے تحت 48 ہزار 679 افراد کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حج اخراجات کا تخمینہ ساڑھے 8 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔حج اسکیم 2022 کے تحت بلامعاوضہ حج ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے 31 مئی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں روانہ ہوں گی جن میں کراچی،لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اورکوئٹہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی۔ حج آپریشن کے دوران 297 پروازیں شیڈول کا حصہ ہیں۔ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 31 مئی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔

حج کے حوالے سے ابھی کچھ حتمی طور پر طے نہیں کیا گیا، سعودی سفارتخانہ

ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے زائرین لیے دمشق اور نجف اشرف کے آپریشن کو وسعت دے رہا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں