گلیات میں ریس لگاتے ہوئے بس کھائی میں جا گری،8 افراد جاں بحق


  گلیات کے علاقے خیرا گلی کے مقام پر بس کھائی میں گرنے سے 8افرادجاں بحق ہو گئے۔

تیز رفتاری اور لاپرواہی 8 قیمتیں جانیں نگل گئی۔  گلیات  میں بس کھائی میں گرنے سے8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ زخمی مسافر کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور سفر کے دوران ریس لگا رہے تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو بسیں آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹکرا گئیں ۔ جس کے باعث ایک بس کھائی میں جا گری۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مری کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب   نے مری ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے  حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔


متعلقہ خبریں