مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کر لے پنچاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہوگا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو فرح گوگی کی لوٹ مار پر شدید غصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دن رات گالیاں دینے والوں کو آج شرم تو آئی ہو گی، مگر کہاں!
دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پنجاب حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہعمران خان ڈی سیٹ ہونے والے 25اراکین سے محروم ہوئے ہیں، جنہوں نے آپ کو ووٹ دیا ان سب کو آپ نے مایوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آج تحریک انصاف 25اراکین سے محروم ہوا ہے، آج جو الیکشن کمیشن کے فیصلے پر جشن منا رہا ہے ان کو ماتم کرنا چاہیے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کو نا اہل قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز منظور کر لیے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان نے مخالف امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا جو ثابت ہو گیا۔
حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے نااہل، الیکشن کمیشن نے گھر بھیج دیا
پنجاب اسمبلی کے نااہل قرار دیئے گئے اراکین میں پی پی217 ملتان 7 سے محمد سلمان نعیم، پی پی 288 ڈی جی خان 2 سے محسن عطا خان کھوسہ، پی پی 7 راولپنڈی 2 سے راجہ صغیر احمد، پی پی 83 خوشاب 2 سے ملک غلام رسول اور پی پی 90 بھکر 2 سے سعید اکبر خان نوانی شامل ہیں۔