اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا تین روزہ اجلاس


اسلام آباد: پاکستان میں پہلی بار شنگھائی تعاون تنظیم کا خصوصی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے جو خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور رکن ممالک میں روابط بڑھانے پر غور کرے گا۔

23 تا 25 مئی تک جاری رہنے والے اجلاس میں بھارت کا چار رکنی وفد بھی شرکت کر رہا ہے جس کی قیادت جوائنٹ سیکرٹری کر رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے کل آٹھ ارکان ہیں جن میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ پاکستان کو جون 2017 میں اس تنظیم کی رکنیت ملی تھی۔

چین کی تحریک پر قائم ہونے والی تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سیاسی، سلامتی، تجارتی، اقتصادی اور معاشی شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد اجلاس میں رکن ممالک کے قانونی ماہرین شریک ہو رہے ہیں جو انسداد دہشت گردی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں