نواز شریف کہتا ہے حکومت چھوڑ دوں گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا، مریم نواز


سرگودھا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔ انہوں ںے کہا کہ نواز شریف کہتا ہے کہ حکومت چھوڑ دوں گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔

فوج سمیت تمام ادارے ملکی معیشت کے فیصلوں کی ذمہ داری لیں، شاہد خاقان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سرگودھا میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں سب کچھ تباہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اب کہتا ہے کہ شہبازشریف اپنے چار ہفتے کا حساب دیں، چار سال پاکستان کی تباہی اور بربادی کی گئی، ایک اناڑی اور نااہل کو لا کر22 کروڑ عوام پر مسلط کیا گیا۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج نواز شریف کو کہا جا رہا ہے کہ واپس آؤ، نواز شریف دورمیں معیشت نے ترقی کی۔

مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے سال میں ملک کو قرضوں کو بوجھ تلے دبانے والا، پاکستان کی معشیت کو وینٹی لیٹر پر لے جانا والا کہتا ہے کہ شہباز شریف نے 4 ہفتوں میں کیا کیا؟ شہباز شریف کی 4 ہفتوں کی حکومت میں نالائق آدمی 40 تقریریں کرچکا ہے لیکن ایک منٹ بھی اپنی حکومت کی کارکردگی اور اپنے کارنامے بتا نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمراں خان ازل کا جھوٹا شخص ہے، اپنے قتل کا ڈرامہ رچایا، کوئی ثبوت نہیں دے سکا، کہتا ہے کہ ثبوت الماری میں بند کرکے رکھ دیے ہیں، بچوں کے پاس بھیج دیے ہیں، پہلے غیر ملکی سازش کا ڈرامہ کیا اس کا بھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا، اس نے جھوٹے ڈرامے کیے مگر کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے مگر جھوٹے خان تمہارے خلاف عوام کے پاس بڑے بڑے ثبوت ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتا ہے کہ حکومت چھوڑ دوں گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالوں گا۔ انہوں نے شرکائے جلسہ سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہنا چاہیے یا چھوڑ دینی چاہیے؟ ان کا کہنا تھا میرے خیال میں اس وقت ایسی حکومت کو چھوڑ دینا چاہیے، اس حکومت کو چھوڑنا بہتر ہے۔

شفاف انتخابات کی تاریخ ملنے تک عوام کا سمندر واپس نہیں جائے گا، عمران خان

انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف اس وقت حکومت چھوڑتا ہے تو کیا آپ اس کو دو تہائی اکثریت والی حکومت دو گے؟ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت کو چھوڑ دیا جائے، میں کہتی ہوں کہ حکومت کو چھوڑ دو اور میدان میں آجاؤ۔

مریم نواز نے کہا کہ اپنی ناپاک زبان سے ریاست مدینہ کا نام لینے والے کے اپنے کتے اتنا گوشت کھاتے ہیں جتنا بنی گالا کے اطراف کے لوگ کھاتے ہیں، کہتا ہے کہ حمزہ شہباز کی وجہ سے مرغی کا گوشت مہنگا ہے، میں کہتی ہوں کہ مرغی اس وقت مہنگی ہوئی جب بنی گالا کی چھت پر منوں زندہ مرغی جلائی جاتی تھیں، گزشتہ روز عمران خان نے جلسے میں مجھے گالی دی مگرعمران خان نے مجھے نہیں پنجاب کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے، تم نے پاکستان کی ہر بیٹی کو گالی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جس جس نے اس کو دودھ پلایا ہے، اس نے اس کو ڈسا ہے، پاکستان کی آستین میں چھپے فتنے کا نام عمران خان ہے، عمران خان اب تم بال نوچو، دانت پیسو، الٹے لٹک جاؤ مگر تمہارا کھیل اب ختم ہوگیا ہے، اب تم کسی صورت حکومت میں واپس نہیں آسکتے ہو۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شہباز شریف کے خلاف ازخود نوٹس لیا، میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں مگر میں اپنی معزز عدلیہ سے کہتی ہوں کہ ایک سوموٹو ایکشن فارن فنڈنگ کیس پر بھی ہونا چاہیے، ایک سوموٹو نوٹس ایف آئی اے کے سابق سربراہ بشیر میمن کے الزامات پر بھی ہونا چاہیے۔

گاڑیوں،موبائل فون، ڈرائی فروٹس سمیت لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے، اس فتنے کو روکنا چاہیے، اس فتنے کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ جب تک عمران خان جیسا فتنہ موجود ہے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، اس فتنے کا دوسرا نام تباہی ہے، ہر شہری، ماں، بیٹی بزرگ، عدلیہ، افواج پاکستان اور میڈیا کا فرض ہے کہ اس فتنے کو روکے۔


متعلقہ خبریں