فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست جمع


فن لینڈ اور سویڈن کہ جانب سے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکہ درخواست جمع کرا دی گئی۔

ان ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو ترک کیا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں۔ اور اس پیش رفت کو  تاریخی قدم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں، ترک صدر

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نیٹو کی وسعت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم اس عسکری اتحاد کے رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ یہ ممالک انقرہ مخالف مسلح گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف ناکام رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں