نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: ملازمین نے پہلا احتجاج ریکارڈ کرادیا

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ: افتتاح کے پہلے ماہ ہی ملازمین کا دھرنا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے عارضی اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی برطرفی کے خلاف نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر متاثرین نے دھرنا دے کر احتجاج کیا۔

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح  یکم مئی 2018 کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا جب کہ فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز تین مئی سے ہواتھا ۔ افتتاح کے ایک ماہ کے اندر ہی ملازمین نے دھرنا دیا جو نئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والا پہلا احتجاج ہے۔

ملازمت سے بے دخل کیے جانے والے متاثرہ ملازمین نے ہوائی اڈہ کے داخلی دروازے پر دھرنا دیا جس سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئر پورٹ کے داخلی دروازے پر ملازمین کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک گھنٹوں معطل رہی۔ ملازمت سے برطرف ملازمین نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سول ایوی ایشن حکام  کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ برطرفیوں کا ازخود نوٹس لیں۔ اھتجاجی ملازمین نے یہ اپیل بھی کی کہ انہیں ملازمتوں پر بحال کیاجائے۔


متعلقہ خبریں