پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کا شادی کے جوڑے میں کرکٹ فوٹو شوٹ


پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کا شادی کے جوڑے میں کرکٹ فوٹو شوٹ  سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

سرخ عروسی جوڑے میں سجی کائنات امتیاز نے  بلا اٹھا کر کرکٹ گراونڈ میں  منفرد ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا۔

انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کیں جن میں کہیں وہ بلا تھامے کھڑی ہیں اور کہیں بیٹنگ کے لیے وکٹوں کے آگے پوزیشن لیے ہوئے ہیں۔


کرکٹر کائنات  امتیاز کا یہ منفرد فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر وائرل  ہو گیا۔واضح رہے کہ ان کی شادی 30 مارچ کو وقار الدین کے ساتھ ہوئی تھی۔

کائنات امتیاز 15ون ڈیز اور 15 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ون ڈے میں 9 اور ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔


متعلقہ خبریں