نوٹ و مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، مریم نواز

نوٹ و مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے، مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم اور ان کی پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔

عمران خان مہنگائی اور معاشی تباہی کا حساب دیں، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا خون چوسنے والے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے۔

نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا، اگر سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، عمران خان

انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں، نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران خان اور پی ٹی آئی کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔

سیاست میں عمل دخل نہیں، باربار درخواست کر رہے ہیں، فوج کو سیاسست میں مت گھسیٹیں: میجر جنرل بابر افتخار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟


متعلقہ خبریں