نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا، اگر سازش کامیاب ہوئی تو معاشی بحالی دم توڑ جائے گی، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مارکیٹ کو اس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے۔ جسے امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو اس وقت پالیسی اور ایکشن کا انتظار ہے، جسے امپورٹڈ حکومت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ میں اور شوکت ترین دونوں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سازش کامیاب ہوئی تو ہماری کمزور معاشی بحالی دم توڑ جائے گی۔ اور اب سب کچھ یہی ہوا ہے۔ روپے کی قیمت تاریخی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈالر ایک سو ترانوے کا ہوگیا ہے، اسٹاک مارکیٹ تین ہزار پوائنٹس تک نیچےجا چکی ہے۔ مہنگائی تیرہ اعشاریہ چار فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں