وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے: نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے: نوٹی فکیشن جاری

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزرا کو قلمدان سونپ دیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب

ہم نیوز کے مطابق خواجہ فاروق احمد وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ہوں گے جب کہ سردار میر اکبر امور حیوانات، زراعت، اور آبپاشی و اسمال انڈسٹری کے وزیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔

دیوان علی چغتائی کو تعلیم، چودھری علی شان کو خوراک و معدنی وسائل، چودھری میر اکبر ایس ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور بحالیات کا قلمدان دیا گیا ہے۔

وزارت عظمیٰ آپ کی امانت تھی، آج واپس کر رہا ہوں: مستعفی عبدالقیوم نیازی کا عمران خان کے نام پیغام

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت چودھری رشید کو وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اور پاور، عبدالماجد خان کو خزانہ، امداد باہمی اور ان لینڈ ریونیو کی وزارت دی گئی ہے۔

چودھری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل، چودھری اخلاق ریونیو و اسٹیمپس کی وزارت کے ذمہ دار وزیر ہوں گے۔

راتوں رات پیسہ تقسیم ہوا، باوقار طریقے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا: عبدالقیوم نیازی

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت اظہر صادق کو وزیر مواصلات وتعمیرات عامہ، ظفر اقبال کو ہائیر ایجوکیشن جب کہ نثار انصر کو صحت عامہ کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں