برآمدات میں کراچی کے حصے کو دگنا کر سکتے ہیں: بلاول سے ملاقات میں تاجر برادری کا دعویٰ

برآمدات میں کراچی کے حصے کو دگنا کر سکتے ہیں: بلاول سے ملاقات میں تاجر برادری کا دعویٰ

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے لیے رابطہ کمیٹی قائم کردی ہے۔

آئینی مدت پوری کرینگے، مہنگائی پچھلی حکومت کی ہے، خونی انقلاب کی کیا ضرورت؟ وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب تاجر برادری کے نمائندہ افراد نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں زبیر موتی والا، محمد علی ٹبہ، فواد انور، جاوید بلوانی، ادریس میمن، زبیر چھایا، مسعود نقی، ذکی بشیر، زید بشیر اور دیگر رہنما شامل تھے۔

وزیر خارجہ سے تاجر برادری کے نمائندہ افراد کی ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، وقار مہدی، مرزا اختیار بیگ اور علی راشد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے حوالے سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے بزنس لائژن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پی پی نے اس حوالے سے ہدایت دی کہ بزنس لائژن کمیٹی اور اس کی ذیلی کمیٹیاں لائحہ عمل اور اصول و ضوابط مرتب کرنے کے ساتھ تاجر برادری کے مسائل کو حل کریں گی۔

پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران تاجر برادری نے چیئرمین پی پی سے حکومت سندھ کی جانب سے کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے پر اظہارِ تشکر کیا اور انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات میں کراچی کا حصہ 50 فیصد ہے لیکن اگرصوبائی حکومت تعاون کرے تو اسے دگنا کرسکتے ہیں۔

تاجر برادری نے پی پی کے چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برآمدات میں کراچی کا بڑا حصہ ہے لیکن ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ میں سے ہمیں مناسب حصہ نہیں مل رہا ہے، تاجر برادری نہ صرف گیس کی قلت کا سامنا کر رہی ہے بلکہ گیس ٹیرف کے معاملے میں بھی امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو سے کہا کہ سندھ کو اس کی گیس کا حصہ نہیں دیا جارہا، گھوٹکی گیس فیلڈ کی 110 ایم ایم سی ایف ڈی کا حصہ سندھ کو نہیں دیا گیا جو غیر آئینی ہے، دسمبر 2023 میں جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس ختم ہوجائے گا، اس حوالے سے سفارتی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

تاجر برادری نے چیئرمین پی پی سے مطالبہ کیا کہ آپ پاکستان کے وزیر خارجہ ہیں، دنیا میں ہمارا پیغام لے کر جائیں کہ ہمیں ایڈ نہیں بلکہ ٹریڈ چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور 650 ایم جی بی تھا، عمران خان نے اس منصوبے کو 260 ایم جی بی کردیا لہذا اس فیصلے کو واپس لینے کے اقدامات کیے جائیں۔

جولائی سے نومبر کے دوران پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری آگے آئے اور سندھ بالخصوص کراچی کے حوالے سے صوبائی حکومت کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالے۔


متعلقہ خبریں