فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

قبائلی اضلاع کے انتخابات میں توسیع کی درخواست

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے فاٹا اصلاحات بل آئندہ  دو روز میں قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا جس میں اسپیکر ایاز صادق ، شیری رحمان، شاہ محمود قریشی، سرتاج عزیز، شیریں مزاری ، آفتاب شیر پاؤ ،جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ  اور حاجی غلام بلور سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی،  حکومتی اتحادی جے یو آئی ف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے قانون سازی کیلئے پارلیمانی رہنماؤں سے حمایت کی درخواست کی، اجلاس میں موجود مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے فاٹا اصلاحات سے متعلق آئین میں 30 ویں ترمیم کرنے  پر اتفاق کر لیا۔

بل کی منظوری کیلئے 228 ارکان کی حمایت درکار ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے تازہ سیشن میں ارکان کی عدم دلچسپی اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ اجلاس میں اوسطاً 50 کے قریب ارکان شرکت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں