نیدرلینڈ کی گلوکارہ ایما حیسٹرز نے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مقبول ترین پاکستانی گانہ ’پسوڑی‘ گا کر سب کو حیران کر دیا۔
’پسوڑی‘ کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔
یہ گانا رواں سال کے آغاز میں ریلیز کیا گیا تھا جسے تاحال یوٹیوب پر 100,099,032 بار سنا جا چکا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔