اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس اب کوئی بیانیہ نہیں ہے۔
عمران خان نے قوم کو لنگرخانوں پر لگایا اور خود توشہ خانے کو لوٹتے رہے، مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
امپورٹڈ حکومت کو کسی صورت مسلط رہنے نہیں دیں گے، عمران خان
مریم نواز کا آج کا جلسہ آس لئے ناکام ہوا کہ اب ان کے پاس کوئ بیانیہ ہی نہیں نون لیگ کا ورکر ووٹ کو عزت دو سے بوٹ پالش کے اس سفر کو اتنی جلدی کیسے فراموش کرے؟ لوگوں کو غلام سمجھنے والے ذہن ہی اس طرح کی حرکت کر سکتے تھے کہ لوگ تو غلام ہیں ہم بٹن دبائیں گے ادھر سے ادھر ہو جائیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 6, 2022
فواد چودھری نے استفسار کیا کہ ن لیگ کا ورکر ووٹ کوعزت دو سے بوٹ پالش تک کا سفر اتنی جلدی کیسے فراموش کرے؟
اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے، آصف زرداری
ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ لوگوں کوغلام سمجھنے والےذہن ہی اس طرح کی حرکت کر سکتے تھے کہ لوگ تو غلام ہیں ہم بٹن دبائیں گے ادھر سے ادھر ہو جائیں گے۔