ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا مستعفی ہونے سے انکار

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا مستعفی ہونے سے انکار

لاہور: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل اور محکمہ قانون پنجاب میں ٹھن گئی

ہم نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے موجودہ حکومت کو بھی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر کوئی قانونی حکومت جائز طریقے سے آئے گی تو مستعفی ہوجاؤں گا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ استعفیٰ جیب میں رکھ کر پھرتا ہوں، کام سے روکنے کے لیے جو خطوط لکھے گئے وہ قانون کے مطابق نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور حلف کا معاملہ :گورنر نے ایڈووکیٹ جنرل سےرائے مانگ لی

ہم نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے واضح طور پر کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا آفس آرٹیکل 140 کےتحت آئینی آفس ہے۔


متعلقہ خبریں