سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو خوش نصیب نوجوان ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کیلئے کھولا گیا۔
انہوں نے یہ بات کی اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سے خیریت دریافت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ تمام کارکنان سے ملاقات کروں، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے خاص لگاؤ ہے۔
آصف علی زرداری کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
آصف زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوشحالی کی بات کی ہے، ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکرمند رہتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ عمرے کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی تھی۔