آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ:پاکستان  نےٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنالی


 پاکستان  نے آئی سی سی کی  سالانہ رینکنگ میں ٹیسٹ  فارمیٹ میں  ٹاپ 5 ٹیموں میں جگہ بنالی۔

انٹر نیشنل کرکٹ  کونسل نے  کرکٹ ٹِموں کی  سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں93پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرآگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے  ترقی کر کے انگلینڈ سےپانچویں پوزیشن چھین لی۔آسٹریلیا کی ٹیم128پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت 9پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبرپر  براجمان ہے۔نیوزی لینڈ111پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ساوتھ افریقہ چوتھے نمبرپر ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی ایک درجے بہتری آئی ہے اور گرین شرٹس کا پانچواں نمبر ہو گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں