پاکستان میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

eid

پاکستان میں آج مسلمان عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی  لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں صبح نماز عید کے چھوٹے بڑے  اجتماعات  منعقد کیے گئے۔  نماز عید کے بعد امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی  کے لیے خصوصی دعائیں مانگی  گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر گرمی میں کمی کا امکان، کہیں آندھی اور کہیں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد میں سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں  منعقد کیا گیا ۔صدرمملکت عارف علوی نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی۔بادشاہی مسجد لاہور ، کراچی میں پولو گراونڈ اور راولپنڈی کے راجہ بازار تعلیم القرآن میں نماز عید  کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد  نےحسب معمول قبرستانوں کا رخ کر لیا۔جہاں اپنے عزیز و اقارب کی قبور پہ حاضری دے کر ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

گھروں پر خواتین نے میٹھے پکوانوں سے تواضع کی۔ بچوں نے بڑوں سے عیدیں بٹورنے کا کام شروع  کردیا۔


متعلقہ خبریں