شیخ راشد شفیق کا دوروزہ  جوڈیشل ریمانڈ منظور


 ایم این اے شیخ راشد شفیق  کا  دو روزہ  جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

شیخ راشد شفیق کو اٹک کی سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے راشد شفیق کا دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہےکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر  اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسجد نبویﷺ واقعے پر  گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہےکہ مسجد نبوی ﷺ واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

فواد چوہدری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی مقدمے میں نامزد  کیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں